کراچی میں سردی کی لہر برقرار

403

شہر قائد میں سردی کی لہر برقرار ہے، کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن آج زیاد سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تاسب 56 فیصد ہے، آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے۔