بنگال ٹائیگرز کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان

423

ڈھاکا: بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلیے اپنے 15 رکنی اسکواڈکا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے بنگلادیشی ٹیم 23جنوری کولاہورپہنچےگی جبکہ  ٹیم کی قیادت محمود اللہ کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال ، سومیا سرکار، نعیم شیخ ، نظم الحسن شنٹو ، لٹن داس ، محمد میتھون ، آفیف حسین، مہدی حسن ، انعام السلام ، متفیض الرحمان، شفی السلام ، الامین حسین ، روبیل حسین  اور حسن محمود اسکواڈکا حصہ ہونگے ۔

سابق آل شکیب الحسن معطلی کےباعث پہلےہی ٹیم سے باہر ہیں جبکہ تجربہ کار وکٹ کیپربیٹسمین مشفق الرحیم نے دورہ پاکستان سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ  بنگلادیشی ٹیم کے اسٹار بلے باز مشفق الرحیم پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کرچکے ہیں جبکہ کوچنگ اسٹاف  میں نیل مکینزی اورفیلڈنگ کوچ سمیت5ارکان نے دورہ پاکستان سے انکارکردیاہے ۔

پاکستان کےخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلادیش نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جبکہ سابق کپتان مشفق الرحیم اور کوچنگ اسٹاف کےدو ارکان نے پاکستان نہ آنے کا پہلے ہی کرچکے ہیں ۔