وڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

184

اسلام آباد (آن لائن) جج وڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم حمزہ عارف کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کورٹ روم نمبر ایک کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ، تفتیشی عظمت اور وکیل درخواست گزار عمران جدون عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم کے وکیل عمران نے عدالت کو بتایا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 1 کے عدالتی دائرہ کار کی بنا پرضمانت کی درخواست واپس لی گئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے واپس لینے والی درخواست موجودہ درخواست کے ساتھ منسلک نہیں کی اس لیے عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت کو مسترد کریا گیا۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ یاد رہے کہ وڈیو اسکینڈل کے ملزم حمزہ نے 164 کے تحت عدالت میں اعتراف جرم کیا تھا کہ انہوں نے جج وڈیو اسکینڈل میں سہولت کاری کا کام کیا وڈیو بنا کے وڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر بٹ کو فراہم کی تھی۔
وڈیو اسکینڈل کیس