امریکا: پک اپ ٹرک کیفے میں جا گھسا‘ 5 افراد زخمی

220
الینوائے: گاڑی لگنے سے کیفے کی عمارت تباہ ہوگئی ہے‘ فائر بریگیڈ کا عملہ امدادی کارروائی کررہا ہے

اسپرنگ فیلڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الینوائے کے شہر میک ہینری میں ایک گاڑی بک کیفے میں جاگھسی، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے اور کیفے کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ڈرائیور اور کیفے میں بیٹھے 4 افراد شامل ہیں۔ پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے،تاہم تفتیش کار کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ واضح رہے کہ میک ہینری شکاگو سے 50میل کے فاصلے پر ہے۔