شام میں کار بم دھماکے،3 ترک فوجیوں سمیت 10 افراد شہید

457

شام کےشہر الرقہ کے شمالی دیہی علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں3  ترک فوجیوں سمیت  10 افراد شہید ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق شام کےشہر الرقہ کے شمالی دیہی علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں3  ترک فوجیوںسمیت  10 افراد شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے والوںمیں ترکی کے ہمنوا گروپوں کےاہم رہنما سمیت 7 دیگر ارکان شامل ہیں جبکہ دھماکے میں ترکی کے 3 فوجی بھی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب  ترکی کی فورسز نے الرقہ کے شمال میں واقع تل ابیض کے دیہی علاقے میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز ( ایس ڈی ایف)کے زیرتسلط  دیہات پرگولہ باری کی۔