آئی جی سندھ دورمیں کرائم میں 7سے10 فیصد اضافہ ہوا

272

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کے کرائم میں کمی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ آئی جی کے دور میں کرائم میں اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کے کرائم میں کمی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ آئی جی سندھ دورمیں کرائم میں 7سے10 فیصد اضافہ ہوا۔

سندھ حکومت کے مطابق گاڑیوں کی چھیناجھپٹی،2018 میں174 اور 2019 میں 247 تک بڑھی، کار چوری کی وارداتیں 2018 میں 1198 اور2019 میں 1452 تک بڑھ گئیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ 2018 میں 25 ہزارموٹرسائیکلیں، 2019 میں 28609 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں، 2018 میں موبائل چھیننے کی 14899 اور 2019میں 19862 وارداتیں ہوئیں، قتل کی وارداتیں 2018 میں 326 جبکہ 2019 میں 363 تک پہنچ گئیں۔