ائیر مارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ کے نائب سر براہ مقرر

1064

حکومت نے ائیر مارشل احمر شہزادلغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا۔

حکومت نے ائیر مارشل احمر شہزادلغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا۔احمر شہزاد لغاری چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن) اور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے چکے ہیں، وہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس اور پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چئیر مین بھی تعینات رہے۔

 احمر شہزاد لغاری کمبیٹ کمانڈر اسکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج  برطا نیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔

پاک فضائیہ کے نئے نائب سربراہ کوپاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)،ستار امتیاز (ملٹری)، ہلالِ امتیاز (ملٹری)اور لجن آف میرٹ (امریکہ)سے نوازا جا چکا ہے۔

ائیر مارشل احمر شہزادلغاری نے نومبر1984 میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔