حکومت نے خیبر پختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے، پشاور ہائیکورٹ

153

پشاور (آن لائن) پشاور ہائیکورٹ میں ریٹائرمنٹ کی حد 63 سال کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل قیصر علی شاہ اور عمر فاروق عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ نے ریمارکس دیے کہ خیبر پختونخوا حکومت اب ریٹائرمنٹ کی حد 63 سال کرنے کے فیصلے سے جان چھڑانا چاہتی ہے، پورے ملک میں ریٹائرمنٹ کی حد 60 سال ہے، کے پی کے میں 63 سال کر دی آپ نے، آپ لوگوں نے اس صوبے کو تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے، حکومت کا یہ حال ہے کہ آرمی چیف کے لیے 3 سال مانگے گئے تھے اور نوٹیفکیشن میں حکومت نے 5 سال کر دیے۔ کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔