البانیا کا 2ایرانی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

304

ترانا (انٹرنیشنل ڈیسک) البانیا نے ایران کے 2 سفارت کاروں کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے کر 72 گھنٹے میں ملک چھوڑ کا حکم دے دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بے دخل کیے گئے محمد پیمان ایماتی دارالحکومت ترانامیں ایرانی سفارت خانے میں مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے،جب کہ احمد حسینی البانیا میں ایران کے ثقافتی اتاشی کے طور پر تعینات تھے۔ سفارت کار وں پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے قاسم سلیمانی کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھے۔