ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر کردیا

404

قومی  کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر اسپورٹس جرنلسٹ نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنےاور اپنی ٹیم کو فائنل تک لیجانے والےفاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر سوال اٹھایا، جس پر محمد عامر نے  جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ان کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر ان کوسزا کے طورپرٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

اگرچہ  محمد عامر نے کچھ ہی دیر بعد ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن معروف کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ پاکستان نے ان کے رپلائی کا اسکرین شاٹ لے لیا۔