مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں،وزیر خارجہ

248
روس کے ساتھ توانائی تعاون بڑھانا ایک ترجیح ہے،شاہ محمودقریشی 

نیویارک:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کی،ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے کردار سےآگاہ کیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ کسی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

وزیر خارجہ نے یو این سیکریٹری جنرل کو اپنے دورہ ایران اور سعودی عرب سے بھی آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر پر دو طرفہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے جبکہ پاکستان مذاکرات کے لیے مخلص ہے،وادی کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، 80 لاکھ کشمیریوں کو 5 اگست 2019ء کے بعد سے مسلسل کرفیو کا سامنا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، کئی ملکوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے اورکئی ملک دوطرفہ بات چیت پر زور دے رہےہیں۔

 واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ امیریکی دورے پر ہیں۔