نیشنل ریفائنری کی پائپ لائن پھٹنے سے ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ گیا

360

ڈی ایچ اے خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری کی چھ انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ گیا۔

پائپ لائن پھٹنے پرادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کے نوٹس لینے کے ساتھ سیپا کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ مگسی کی سربراہی میں موقع پر پہنچ کر صورتحال کا معائنہ کیا۔

ڈیزل بہنے سے زمینی آبی آلودگی کے علاوہ رہاشیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سیپا کی ٹیم کے مطابق نیشنل ریفائنری کی انتظامیہ کو حادثے کی وجوہات بیان کرنے کے لیے سیپا کے دفتر طلب کیا جائے گا۔

پائپ لائن کیماڑی سے ریفائنری کے کورنگی میں واقع پلانٹ تک جاتی ہے۔سیپا ٹیم کے مطابق صبح چار بجے سے پھٹی پائپ لائن سے بادی النظر میں محتاط اندازے کے مطابق پچاس سے ساٹھ ہزار لیٹر ڈیزل بہنے کا تخمینہ ہے۔