آئی ایم ایف شرائط،حکومت کاعوام سے 40 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ

505

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت آنے کے بعد جو رشوت 5 ہزار تھی وہ اب 50 ہزار ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنماء کامل علی آغا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی نے جینا حرام کردیا ہےاور مکمل طور پرحکومت ناکام نظر آتی ہے،یہی حال رہا تو تحریک انصاف کو اگلے الیکشن میں ڈنڈے اور انڈے پڑیں گے ۔ حکومت آنے کے بعد جو رشوت 5 ہزار تھی وہ اب 50 ہزار ہوچکی ہے۔

انھوں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط کےمطابق 40 ارب روپے پاکستانی قوم سےبجلی کےبلوں کے زریعے وصول کئے جائیں گے۔

عمران خان اپوزیشن میں کہتے تھےکہ خیبر پختون خواہ میں ہم نے 320 ڈیموں سے 2 روپے یونٹ بجلی پیدا کی ہےمگرنوازشریف وہ بجلی نہیں لیتے،اب وفاق میں عمران خان ہیں اب کیا جواز باقی ہے۔