پاکستان کوسٹ گارڈ ، 82ملین کا ایرانی ڈیزلاور متفرق اشیاءکی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

785

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل ،چھالیہ اور اسمگل کیے جانے والا دیگر سامان برآمد کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر (بلوچستان ) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفےہ ذرائع کی نشا ندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔

ناکہ کھاری چیک پوسٹ ( وندر بلوچستان) پرمختلف ٹرکوں سے45,740لٹےر اےرانی ڈےزل برآمد کر کے 02افراد کو گرفتار کر لےا گےا۔وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پردوران چےکنگ مختلف گاڑےوں سے 18,270 کلو گرام چھالےہ برآمد کر لیگئی۔وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرگاڑےوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی ا شیاءمیں 16عدد مزدا ٹائر ،300کلو گرام غےر ملکی کپڑا، 14 بےگ سائٹرک اےسڈ، 09عدد اے سی ، 05ڈرم مےنتھول، 120درجن فئےر اےنڈ لولی کرےم (انڈےن)،22بےگ چائنا سالٹ، 120درجن صابن،164درجن پےڈ لاک، 20,000 کلو گرام لہسن اور 285پےکٹ نسوار ضبط کرلی گئی۔

تمام اسمگل کی جانے والی چھالیہ،ٹرکوں،اےرانی ڈےزل ، متفرق اشےاءاور02افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جا ری ہے ۔ پکڑی جانے والی چھالیہ،ٹرکوں،اےرانی ڈےزل اورمتفرق اشےاءکی مالیت تقریباً 82.64/-ملےن روپے کے لگ بھگ ہے ۔