مریم نواز کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

333

لاہور:مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ آج سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا، مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز نے درخواست میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سمیت دیگر افراد کو فریق بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری 

مریم نوازکی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ والد بستر مرگ پر ہے، والد کی دیکھ بھال کے لئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں،والد کو اب کھونا نہیں چاہتی، ،نیب کیسسز کے دوران والدہ کو کھویا ہے، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا 20 اگست 2018 کا حکم غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

درخوست میں مزید کہا گیا تھا کہ 6 ہفتوں کے لئے 1 بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔