ڈاؤ یونیورسٹی میں بک فیئر کا اختتام ہوگیا

827

ڈاؤ میڈیکل کالج میں اسلامی جمیعت طلبہ کے تحت 14 اور 15 جنوری کو سالانہ بک فئیر کا انعقاد کیا گیا۔

بک فیئر کے پہلے دن کا افتتاح ڈاؤ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر امجد سراج میمن اور ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر نے کیا جب کہ دوسرے روز کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید اور سہراب خان سرکی نے کیا۔

بک فیئر میں مختلف پبلیشرز کی جانب سے اسٹال لگائے گئے جہاں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کتابوں کی سستے داموں فراہمی سے استفادہ کیا ۔

بک فیئر میں شریک مہمانوں کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں جامعات میں طلباء کی انتظامی صلاحیت کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ عام طلبہ میں کتابوں کی محبت کو بڑھانے کا سبب بنتی ہیں، جامعات میں اس طرح کی سرگرمیوں کا تسلسل سے ہوتے رہنا طلباء اور ملک دونوں کے مفاد میں سود مند ہے۔