آن ائیر ہونے سے قبل بھائی کی موت ،عراقی اینکر کا ردعمل

514

بغداد:عراقی ٹی وی اسکرین پر آئن ائیر ہونے سے چند منٹ قبل بڑے بھائی کی وفات کی خبر سنے والی اینکر توجہ کا مرکز بن گئی۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق عراق کےایک ٹی وی چینل کی خاتون میزبان اپنے پروگرام کےساتھ ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوئی تو وہ شدیدغم اور رنج کی حالت میں نظرآئی۔جس کی وجہ یہ تھی کہ آن ایئر ہونے سے چند منٹ قبل ہی اسے اپنے بڑے بھائی کی وفات کی خبر ملی تھی۔

عراقی چینل دجلہ کے پروگرام القرارلکم کے دوران ہی خاتون میزبان سحر عباس نے ناظرین کو بتایا کہ اس کے رنجیدہ اور غمگین ہونے کا سبب یہ ہے کہ اسے چند لمحوں قبل ہی اپنے بڑے بھائی میجر جنرل طارق عباس جمیل کی موت کی خبرپہنچی ہے۔خاتون میزبان نے اس بات پر ناظرین سے معذرت بھی طلب کی کہ وہ آن ایئر ہونے کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی۔

سحر کے مطابق بھائی کی موت کی خبر سننے کے باوجود اس نے پروگرام پیش کرنےکا فیصلہ برقرار رکھاتا کہ ملک میں پیش آنےوالے تازہ ترین واقعات کوناظرین تک پہنچایا جاسکے۔