سیریز ہوگی یا نہیں! پی سی بی کے پاس صرف 2 آپشنز

253

کراچی: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ،پی سی بی کے پاس کیلئے صرف 2آپشنزباقی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ اب سنگین خطرات میں گھرا نظرآرہا ہے، پی سی بی ابتدا سے ٹیسٹ میچز پر اصرار کر کے اب ایسی پوزیشن پر پہنچ چکا جہاں سے واپسی ناممکن ہے۔

 بی سی بی کے پاس اب صرف 3ٹی 20 میچز کی سیریزیا دورہ ختم  کرنے کا آپشن موجود ہے۔

نجی ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے معاملے میں بنگلادیش بورڈ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں جبکہ پی سی بی حکام کئی بارکہہ چکے کہ ٹیسٹ ہر صورت رکھے جائیں گے۔ اب ان کیلیےیوٹرن لینا آسان نہیں۔بورڈکے بعض آفیشلز کی رائے میں بنگال ٹائیگرز اگرصرف ٹی 20 کھیلنے کیلیےآنا چاہتے ہیں تو انھیں آنے دیا جائے ملک میں کرکٹ کی واپسی کا سفر نہیں رکنا چاہیے۔

دوسری جانب چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے ٹیسٹ میچز اہم ہیں لہذا ضرور ہونے چاہئیں،سیریز بچانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ پی سی بی ٹیسٹ میچز کھیلنے کی ضد سے پیچھے ہٹ جائے۔

اس حوالے سے ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی کہ ٹی 20میچز کے ساتھ اعلان کردیا جائےکہ ٹیسٹ میچز کیلیےمستقبل قریب میں بنگلادیشی ٹیم دوبارہ واپس آئے گی،اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو کم سبکی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

نجی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں جانے کی تجویز فی الحال قابل عمل نہیں کیونکہ بنگلادیش کے پاس 2 ٹیسٹ کھیلنے کیلیےاگلے سال تک کا وقت ہے،پی سی بی کی اس وقت پوزیشن اتنی مضبوط نہیں اس لیے  تین ٹی 20 کھیلنے پرآمادگی یا مکمل سیریزختم کرنے کے سوا کوئی آپشنز باقی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے ۔