فوجیوں پر بدترین حملوں کے بعد نائیجر کے آرمی چیف برطرف

359

افریقی ملک نائیجر نے ملکی تاریخ کے بدترین حملوں میں 160 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کے بعد آرمی چیف کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف احمد محمد دو سال سےمسلح افواج کی کمان سنبھالے ہوئے تھے تاہم ان کے دور میں  فوجی اڈوں پر ملکی تاریخ کے دو بدترین حملے ہوئے  تھے  جس میں مجموعی طور پر 160 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے۔

ایک حملے چند روز قبل ملٹری بیس پر ہوا میں 89 فوجی مارے گئے جس کے بعد حکومت کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی میں 77 حملہ آوروں کو غیرملکی اتحادیوں سے مل کر ہلاک کردیا گیا  تھا  جب کہ ایک ماہ قبل ایک اور فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں 71 فوجی مارے گئے تھے۔

ان حملوں کے بعد سے آرمی چیف پر دباؤ بڑھ گیا تھا اور کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد صدر نائیجر نے آرمی چیف کو عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔

برطرفی کے بعد جرمنی میں سابقہ نائیجرن اتاشی بریگیڈیئر جنرل سیلیفو مودی کو نیا آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔