جامعہ این ای ڈی 191ویں سنڈیکیٹ اجلاس

347

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)جامعہ این ای ڈی کے تحت 191ویں سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت ہوا، جس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات کی منظوری سمیت تعلیمی اورانتظامی اْمورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا،

تفصیلات کے مطابق سنڈیکیٹ اجلاس میں ایک جانب ٹی پی ایس کے تحت 16تا 19 کی اَپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ,

جب کہ دوسری جانب پروفیسر ڈاکٹرعثمان علی شاہ کو الیکٹرونکس انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹرعطا اللہ خواجہ کو الیکٹریکل انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر رضوان فاروقی کو سول انجینئرنگ،پروفیسر ڈاکٹر مسعود رفیع کو ارتھ کوئیک انجینئرنگ،پروفیسر ڈاکٹر نجمی غنی حیدر کوسی ایس آئی ٹی جب کہ پروفیسر ڈاکٹر مرزا محمود بیگ کو ریاضی کے چیئرمین کی حیثیت سے تقرر کیا گیا،

جامعہ ترجمان کے مطابق اس اجلاس میں این ای ڈی یونی ورسٹی انجینئرنگ سروسزکمپنی کے قیام، چار نیشنل سینٹرزکے قیام سے متعلق سفارشات کی منظوری، نیشنل سینٹرز آف آرٹیفیشل انٹالیجنس کے تحت دو ریسرچ لیب کے قیام، ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی منظوری سمیت مرکزی آڈیٹوریم کو سید محمود عالم کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری بھی شامل تھی،

اجلاس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، سیکریٹری سنڈیکیٹ او رجسٹرارسید غضنفر حسین،یونی ورسیٹز اینڈ بورڈزڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد ریاض الدین،ایچ ای سی سندھ سے پروفیسر ڈاکٹر اے کیو مغل اور چیئرمین چارٹر انسپکشن اینڈ ایولیشن کمیٹی ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپوت کے علاوہ دیگر ارکان نے شرکت کی۔