کے پی سی ہاؤسنگ اسکیم ہاکس بے میں میٹھے پانی کی لائنیں بچھانے کیلیے15کروڑ روپے جاری

331

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب بخوشی اعلان کرتا ہے کہ کے پی سی ہاؤسنگ اسکیم ہاکس بے میں میٹھے پانی کی لائنیں بچھانے کے منصوبے کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد اب یہ منصوبہ ٹینڈرنگ کے عمل میں داخل ہوگیا ہے۔

کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی میں شامل عبدالوحید راجپر اور دیگر دوستوں کی بھرپور کاوشوں سے صدر امتیاز خان فاران اور سیکرٹری ارمان صابر کی قیادت میں ڈیموکریٹس اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہیں۔کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی اور اس کے خیرخواہوں نے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے گزشتہ برس ایک ارب تیس کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں کے پی سی ہاؤسنگ اسکیم ہاکس بے کے لیے منظور کرالی تھیں جنہیں اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیا تھا۔ ان میں سے رواں برس ترقیاتی اسکیموں کے لیے 44 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کیے گئے ہیں۔

ان ہی اسکیموں میں سے پہلی اسکیم میں میٹھے پانی کی لائن کی منظوری کروادی گئی ہے۔ اس منصوبے کی کل لاگت 15 کروڑ 9 لاکھ روپے ہے۔کے پی سی ہاؤسنگ اسکیم ہاکس بے بلاک 2، 3 اور 3-Aکوپانی کی لائن کیلیے فنڈزبھی جاری کر دیئے گئے ہیں،اب پانی کی فراہمی کامنصوبہ مکمل طورپرکلیئرہوگیاہے،منصوبہ اب ٹینڈرنگ کے مراحل میں داخل ہوگیاہے۔

دوسری جانب بلاک 2، 3 اور 3-Aکی نکاسی اورانفراسٹرکچرکے منصوبے بھی کلیئرہوگئے ہیں اور وہ بھی اب آخری مراحل میں ہیں۔

کراچی پریس کلب اس عمل میں شامل تمام دوستوں کا شکر گزار ہے۔ کراچی پریس کلب پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومتی عہدیداروں اور افسران کا بھی شکر گزار ہے جو ان اسکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔