لینڈسلائیڈنگ :وزیر اعظم کی ہنگامی بنیادوں پر تعاون فراہم کرنے کی ہدایت

247

وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کو آزاد کشمیر میں برفباری اور لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو ہنگامی تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں اور تباہی ہوئی ہے، وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پاک افواج کو متاثرہ افراد کو ہنگامی تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔