مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

412

وفاقی کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔