اے بی ڈویلیئرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کا اشارہ دیدیا

604

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان و مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔

جارح مزاج بلے باز اے بی ڈیویلیئرز نےانٹرویو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کا عندیہ دیتے ہوئےکہاکہ ان کی ٹیم میں واپسی کےخواب کوحقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے بہت کچھ چل رہا ہے،پروٹیز ٹیم کی نئی انتظامیہ جن میں ڈائریکٹر گریم اسمتھ، کوچ مارک باچر اور کپتان فاف ڈو پلسی سے رابطے میں ہوں اور ہم سب مل کر اس پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خود کو اور اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرنا چاہتا، ابھی میری ساری توجہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی جانب گامزن ہے۔

بورڈ میں نئی انتظامیہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے اکثر لوگوں کے ساتھ میں نے کئی سال کرکٹ کھیلی ہے تو ان کے ساتھ رابطے میں مجھے کسی دشواری کا سامنا نہیں ہے۔