آرمی ایکٹ کی حمایت پرغلطی ہوئی،فیصلہ نواز،شہباز کا نہیں تھا،رانا ثنا اللہ

179

فیصل آباد (آن لائن) آرمی ایکٹ کے لیے مسلم لیگ ن ہنگامی اجلاس کاحصہ بنی مگراسے اعتماد میں نہیں لیاگیا، آرمی ایکٹ حمایت کافیصلہ نوازشریف اور شہباز شریف کانہیںبلکہ ن لیگ کا ہے ،قانون سازی عدالت عظمیٰ کے حکم پرہوئی،وقتی طورپرہم سے غلطی ہوئی،ہمیں اپنے ووٹرزاورسپورٹرزکی ناراضی برداشت کرنی چاہیے، آج ووٹرزہی ووٹ کوعزت دوکی بات کررہاہے۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ خاںنے سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی،مسلم لیگی رہنما چودھری علی اصغر بھولا گجر(شہید) کی پانچویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نےمزید کہا کہ شہباز شریف واپس آرہے ہیں،نواز شریف صحت مند ہوتے ہی واپس آجائیں گے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،جلد اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا، ان ہائوس تبدیلی آنی چاہیے،پی ٹی آئی کی حکومت 4 ووٹوں پر کھڑی ہے،اگروہ مائنس ہوجائیںتودھڑن تختہ ہوسکتا ہے،جلد بہت کچھ تبدیل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کیخلاف منشیات کے بے بنیادکیس کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنانے کیلیے اسپیکرقومی اسمبلی نے ان سے درخواست طلب کرلی ہے جوآج دی جائے گی۔ انہوں نے وزیراعظم کی مشیراطلاعات فرودس عاشق اعوان کو مشورہ دیا کہ وہ بھی اپناخیال رکھیںان کے پرس سے بھی کچھ نکل سکتا ہے۔