کراچی میں صنعتکاروں کا احتجاج رنگ لے آیا

602

کراچی میں صنعت کاروں نے گیس کی عدم فراہم پر سوئی سدرن گیس ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاجی دھرنا رنگ لے آیا، احتجاج کے بعد کیپٹو پاور کی 50 فیصد گیس بحال کردی گئی جب کی کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح مختلف صنعتی انجمنوں کے نمائندوں اور کارکنان کی بڑی تعداد ایس ایس جی سی کے دفتر کے باہر پہنچی اور گیس کی عدم فراہم پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا، مظاہرین نے گیس بحالی کے نعروں والے کتبے اٹھا رکھے تھے۔

صنعت کاروں کا احتجاج 3 گھنٹے سے زائد جاری رہا  اور کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا، ایس ایس جی سی  حکام کا کہنا ہے کہ  کیپٹو پاور کی 50 فیصد گیس بحال کردی گئی ہے۔

اہم کاروباری شخصیت سراج قاسم تیلی کا کہنا ہے کہ بند کی جانے والی چار صنعتیں کھولی جائیں،کچھ بھی ہو صنعتوں کو گیس ملنی چاہیے  تاکہ صنعتیں بند نہ ہوں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے سراج قاسم تیلی کو فون کر کے گیس بحران کے احتجاج پر حکومت سندھ کی جانب سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔