آزاد کشمیر،اسکردو، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

129

اسلام آباد(صباح نیوز)خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، اسکردو اورگلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر اور مرکز چلاس سے 58 کلومیٹر جنوب مشرق کا علاقہ تھا ۔زلزلے کے جھٹکے بونیر، سوات اور چترال میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔