ترک صدر نے ایک اور عالمی مسلم ایوارڈ اپنے نام کرلیا

601

ابوجا: ترک صدر رجب طیب اردوان کو دوسری مرتبہ عالمی مسلم شخصیت کے ایوارڈ سے نوازا دیا گیا۔

مغربی افریقی ملک نائجیریا کے نشریاتی ادارے کے مطابق 2019 کی معتبر شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس میں ترکی کے صدر اردوان کو سال کی معتبر شخصیت قرار دیا گیا۔

ناموں کا اعلان ادارے کے چیف ایڈیٹر راشد ابو بکر نے کیا۔ ابو بکر نے سال 2018 میں بھی یہ ایوارڈ صدر اردوان کے حصے میں آنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ اور عالمی سطح پر بلا بحث بااثر اور طاقتور ہونے کے جواز میں اس سال بھی ترک صدر اس ایوارڈ کے حقدار ٹہرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیتے ہیں اور انہوں نے شام، میانمار، کشمیر اور فلسطین کے معاملات میں ہمیشہ اپنی صدا کھل کر بلند کی ہے۔

مذکورہ ایورڈز میں دوسرے نمبر پر ملیشیائی وزیر اعظم مہاتیر محمد، تیسرے نمبر پر صومالی نژاد امریکی پارلیمانی رکن الہان عمر، چوتھے نمبر پر گامبیا کے صدر اور پانچویں نمبر پر ترک نژاد جرمن فٹ بالر مسعود از ال رہے ہیں۔