وزیراعظم اسکیم کی اشیاء عام مارکیٹوں میں فروخت ہونے کا انکشاف

687

بدین میں وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹور کی اشیاء کی عام مارکیٹوں میں مہنگے داموں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیکیج کی سستی اشیاء صوبہ سندھ کے شہر بدین کی عام مارکیٹوں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ گھی، تیل، چینی اور آٹا سمیت دیگر اشیاء کے ٹرک تاجروں کو فروخت کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فروخت کی جانے والی اشیاء پر وزیراعظم اسکیم کا مونوگرام بھی موجود ہے۔

جبکہ ریجنل انچارج یوٹیلیٹی اسٹور نے اپنے بیان میں اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی شکایت نہیں آئی، شکایت آئی تو دیکھیں گے۔