ان ہاؤس تبدیلی لانا  بہت آسان ہے، رانا ثنااللہ

580

لاہور: رانا ثنااللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کل 5ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے جبکہ حکومت اتحادیوں کو عجیب صورتحال کا سامنا ہے  جس کی وجہ سے ان ہاؤس تبدیلی لانا  بہت آسان ہے۔

ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات بےبنیاد ثابت ہوئے ہے میرےخلاف سزاش کی گئی اور جھوٹ بولا گیا۔یہ بات ثابت ہوگئ کے جیت  حق کی ہوئی ہے  میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہو جنہوں نے میرا ساتھ دیا  اور آخر وقت تک میرے ساتھ کھٹرے رہیں۔ میرے ساتھ جو ہوا وہ پی ٹی آئی والوں کے ساتھ ہوتاتووہ سیاست کب کی چھوڑچکے ہوتے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ  آج کے اجلاس میں پارٹی تنظیم سازی پربات چیت ہوئی ہے۔ اجلاس میں ڈویژنل سطح پرتنظیم سازی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ  آرمی چیف کی مدت ملازمت پر کسی کو اعتراض نہیں بس طریقہ کارپر اعتراض ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم کہتے ہیں کہ سکون قبر میں ہے تو کیا وہ پوری قوم کوقبرمیں لٹانا چاہتے ہیں ،موجودہ حکومت کو کل 5ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے جبکہ حکومت اتحادیوں کو عجیب صورتحال کا سامنا ہے  جس کی وجہ سے ان ہاؤس تبدیلی لانا  بہت آسان ہے۔

انکا کہنا ہے کہ  حکومت کیا کر رہی ہے سب کو معلوم ہے جبکہ اس نااہل حکومت کو فارغ کیا جائے اور متفقہ رائے سے نیا وزیراعظم لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سمجھ لینا چاہیے کہ وزیر اعظم ہاوس کسی کی جاگیرنہیں آج آپ ہے تو کل کوئی اور ہوگا۔

انکا کہنا ہے کہ ن لیگ  آج بھی وٹ کو عزت دو کے بیان پر کھڑی ہے ،ووٹ کوعزت دوسے متعلق ہمارہ موقف ہمیشہ سے یہی ہے کہ عوامی رائے کا احترام کیا جائے مگر آج  عوام  کےوٹ کو عزت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے کہا اس وقت سب سے زیادہ احتساب شریف فیملی کا ہورہا  ہے اور اس وقت شہباز شریف اسکا نشانہ  ہے۔مریم نواز  اپنے باب کی تیمارداری کے لیے باہر جانا چہاتی ہے جبکہ وہ گئیں تو 6 ہفتوں میں واپس آجائیں گی۔