کراچی ، حیدرآباد :غیر قانونی ایل پی جی گیس کی دکانیں بند کرنے کی ہدایت

151

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے شہری آبادیوں میں قائم غیر قانونی ایل پی جی گیس کی دکانوں کے خلاف کارر وائی کافیصلہ کرلیا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ اب حیدرآباد میں بھی کارروائی ہوگی،کراچی اور حیدر آباد کے ریجنل سیکرٹریز غیر قانونی قائم دکانوں کے خلاف کارروائی کریں،کراچی اور حیدرآباد میں غیر قانونی ایل پی جی دکانوں کے مالکان ایک ہفتے کے اندر دکانیں بند کریں،آبادیوں کے اندرموجود دکانیں بند نہ ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔اویس شاہ نے افسران کو صوبے میں غیر قانونی ایل پی جی فروخت کرنے والی دکان سیل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی زندگی بچانا سندھ حکومت کا اولین فرض ہے، شہری آبادیوں میں ایل پی جی گیس کی دکانیں ہونا خطرے کی گھنٹی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں کوئی واقعہ ہوا تو اس کا ذمے دار علاقے کاایس ایچ او اور ریجنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہوگا۔