سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا

671

سال نو کے پہلے چاند گرہن کا آغاز آج رات 10 بج کر 22 منٹ پر ہوگا

چاند گرہن پاکستان کےعلاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا اور افریقہ کے مختلف شہروں میں بھی دیکھا جائے گا۔

چاند گرہن کا آغاز 10 بج کر22 منٹ پر ہوگا جس کے بعد 12.10 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگ جائے گا جب کہ چاند گرہن رات 2 بج کر 12 منٹ پر ختم ہوگا۔

ماہرین کے مطابق  گرہن کے دوران چاند کی روشنی معمول سے کم ہوجائے تاہم چاند کے مکمل طورپرتاریک ہونے کے امکانات کم ہیں۔

آج ہونے والا چاند گرہن سال رواں کے دوران گرہن کے چار واقعات میں پہلا ہوگا جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال 2020میں 6 چاند اورسورج گرہن میں سے ملک میں صرف 3دکھائی دیں گے ۔

اس سے قبل گزشتہ سال کے آخر میں دنیا بھر میں سورج گرہن ہوا تھا جس کا نظارہ جزوی طور پر پاکستان میں بھی دیکھا گیا تھا۔