عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

614

مشرق وسطیٰ میں امریکااور ایران میں جاری کشیدگی کی شدت کم ہونےسےعالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی کم ہوگئیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کےمطابق مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کےآمنےسامنے آنے کے بعدتیل کی قیمتوںمیں اضافہ ہوا تھا تاہم اب شدت کم ہونے سے عالمی منڈی میں کام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔

رائٹرزکےمطابق تیل کی قیمت واپس اسی جگہ پہنچ گئی ہے جہاں گزشتہ جمعہ کوایرانی جنرل سلیمانی کے قتل سے پہلےتھی۔

امریکا کی جانب سےجنرل سلیمانی کےقتل اورپھر اس پر ایران کے جواب نے قیمتوں میں 3ڈالر فی بیرل سے بھی زیادہ اضافہ کردیا تھا۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا اب بھی نمایاں ہیں تاہم اب صورتحال بظاہر بہترہے اس لئے قیمتوں میں بھی استحکام نظرآرہا ہے۔