سالِ نو کی پہلی گاڑی چوری ہوگئی

420

کراچی: رواں سال کی پہلی سرکاری گاڑی شاہراہ نور جہاں کے علاقے سے چوری کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گرین رنگ کی ٹویوٹا لینڈ کروزر GL7907 ناگن چورنگی ماریہ اسکوائر کی پارکنگ میں کھڑی تھی۔

پولیس شاہراہ نور جہاں کے مطابق گاڑی واٹر بورڈ کے افسر رفیق کی ملکیت ہے جو مزکورہ فلیٹ کا رہائشی ہے۔

گاڑی چوری کی رپورٹ درج کر کے شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ شروع کی گئی۔