آرمی ایکٹ ترمیم میں اکٹھی ہونے والی جماعتیں عوامی مسائل کے حل کیلئے کب متحد ہوں گی،سراج الحق

312

امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ ملک کی تین بڑی پارٹیاں آرمی ایکٹ ترمیم پرتومتفق ہوگئیں دیکھنایہ ہے کہ مہنگائی،بے روزگاری ختم کرنے سمیت ملک کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے کب متحدہوں گی۔

 قبائلی رہنما ملک عبد المجید مشوانی اور ملک اسرارمشوانی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ ملک میں اس وقت غیریقینی صورتحال کے سبب عوام پریشان ہیں، حکمرانوں نے بلوچستان سمیت پورے ملک کویرغمال بنارکھاہے ،بلوچستان کے مسائل کو مرکزی سطح پر سنجیدگی سے نہیں لیاگیا،

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کی اصل وجہ اقتدارپرستوں کے اپنے ذاتی مفادات ہیں،بلوچستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ جماعت اسلامی کی مخلص قیادت ہی حل کر سکتی ہے، بلوچستان ماضی میں حکمرانوں کی لوٹ مارکی وجہ سے دیگر صوبوں سے پیچھے رہ گیاہے۔بلوچستان میں غیرجانبدار اور موثراحتساب نہ ہونالمحہ فکریہ ہے۔

سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ ملک کی تین بڑی پارٹیاں آرمی ایکٹ ترمیم پرتومتفق ہوگئیں دیکھنایہ ہے کہ مہنگائی،بے روزگاری ختم کرنے سمیت ملک کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے کب متحدہوں گی، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال انتہائی اہم صوبہ ہے یہاں کے مسائل حل ہونے کے بجائے دن بدن گھمبیر ہوتے جارہے ہیں، بلوچستان کے مسائل جماعت اسلامی کی مخلص قیادت ہی حل کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کی فراہمی سمیت وفاق نے سی پیک میں بلوچستان کویکسرنظراندازکردیاہے،گیس بلوچستان سے نکل کر پورے ملک کے عوام کو ایندھن فراہم کرتی ہے لیکن بلوچستان کانوے فیصد حصہ اس سہولت سے محروم ہے، جن علاقوں کو گیس فراہم کی گئی ہےوہاں بھی پریشر نہ ہونے اوربھاری بھرکم بلوں سے پریشان ہیں۔