یورپی سفیروں نے مودی کی رہنمائی میں دورہ مقبوضہ کشمیر مسترد کردیا

332

نئی دہلی:یورپی سفیروں نے مودی سرکار کی رہنمائی میں دورہ مقبوضہ کشمیرکا ڈھونگ مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سمیت کئی خلیجی ممالک کے سفیروں نے مرضی کے مطابق مقبوضہ وادی کا دورہ نہ کرنے پر دعوت مسترد کردی ہے۔

یورپی سفیروں نے فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سے ملنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت آج امریکی سفیر سمیت 17 مندوبین کو مقبوضہ وادی کا مختصر دورہ کرائے گا۔