امریکی وزیر دفاع کاآرمی چیف سےرابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

385

امریکی وزیر ددفاع ڈاکٹرمارک ٹی ایسپر نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےفون پر مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کوامریکی وزیر دفاع مارک ایسپرنے ٹیلی فون کیا اور امریکا ایران کشیدگی و مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ تنازعہ نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑی تو وہ بھرپور جواب دے گاجبکہ آرمی چیف نے کہاکہ ہم کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں اور خطے میں امن لانے کے تمام اقدامات کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام متعلقہ فریقین کو کہا ہے کہ وہ سفارتکارانہ روابط کےلئےبیان بازی سے گریز کریں،ہم نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے خطے میں امن لانے کےلئے بہت زیادہ کام کیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کےلئے اپنا تعمیری کردار جاری رکھیں گے تا کہ اسے پٹڑی سے نہ اتارا جائے اور خطہ نئے تنازعات میں گھرنے کی بجائے مسائل کے حل کی طرف جائے۔