صومالیہ : کاربم دھماکے میں 3 افراد ہلاک

269

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کا مقامی حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ حملہ ایک فوجی چیک پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کے نتیجے میں ہوا جس کے باعث6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ چیک پوسٹ پر متعین فوجیوں کی جانب سے تلاشی لینے کے دوران ہوا۔ دھماکے کی ذمہ داری  دہشت گرد تنظیم  الشباب نے قبول کی ہے۔