لاہور میں شدید دھند؛ موٹر وے ٹریفک کے لیے بند

485

لاہور موٹر وے M2  کو شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے M2  کو ٹھوکر نیاز بیگ سے لے کر شیخو پورہ تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اچانک بریک لگانے سے پرہیز کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موبائل فون ایپلیکیشن “این ایچ ایم پی ہمسفر” میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔