افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

291

افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں  پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

وزارت ِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی35 صوبہ فرح کے مرکزی ہوائی اڈے سے پرواز کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ فنی خرابی  کے باعث پیش آیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر پر سوار دونوں پائلٹ ہلاک  ہو گئے ہیں۔