کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 12زخمی

669

کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فورسز کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا رش والے علاقے میں گاڑی کے قریب ہوا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کی آواز دور دور تک سنائی دی