سیاسی جماعتوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، شیخ رشید

389

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے آرمی سروسز ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کرکے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں تینوں  مسلح افواج کے سربراہان کی ملازمت  میں توسیع کے حوالے سے کہا کہ  اپوزیشن  جماعتوں نے آرمی سروسز ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کرکے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔

 انہوں نے کہا ملک میں جمہوریت کی بہتری کے لیے فضا قائم ہوچکی ہے جبکہ پاکستانی عوام پاک ا فواج کے ساتھ کھڑی ہے۔