نتھیاگلی، تیندوے کےحملے میں خاتون زخمی

562

ایبٹ آباد: نتھیاگلی کےگاؤں میں تیندوے نے حملہ کرکے خاتون کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون رتہ بگلہ گاؤں میں خاتون گھر کے باہر کام کاج میں مصروف تھیں کہ قریبی جنگل سے آنے والے تیندے نے ان پرحملہ کردیا۔

خاتون اور ان کے اہل خانہ کے شور مچانے پر تیندوا خاتون کو زخمی کرکے بھاگ گیا۔

واقعے میں زخمی خاتون کو ٹانگ پر زخم آئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نتھیاگلی گھنے جنگلات میں گھری ہوئی ہے جس کے باعث خون خوار جانور مقامی آبادی پر حملہ آور ہوجاتے ہیں ۔