پاک قطر تکافل کی آئی ایف این پاکستان فورم میں شرکت

462

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریڈ منی گروپ نے آئی ایف این پاکستان فورم 2019کا انعقاد کیا۔ پاک قطر تکافل کے وفد نے پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم پیرانی کی قیادت میں اس فورم میں شرکت کی۔ اس موقع پر عظیم پیرانی نے اسلامک فنانس انڈسٹری کے ماہرین کے ہمراہ “اسلامک فنانس کے ذریعے مالی شمولیت” کے موضوع پر پینل ڈسکشن میں حصہ لیا جس میں معاشی بااختیاری، مائیکرو تکافل کے ذریعے مالی شمولیت کو آگے بڑھانا اور اسلامک میوچل فنڈز اور مارکیٹ کی کارکردگی کے متعلق بحث کی گئی۔اس ڈسکشن کو ورلڈ بینک گروپ کے فنانشل سیکٹر کے ایکسپرٹ یاور معینی نے موڈریٹ کیا۔ آئی ایف این پاکستان فورم 2019میں ماہرین نے اسلامک فنانس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مالی شمولیت کے ممکنہ سلوشن پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ماہرین نے کہاکہ آنے والے سالوں میں انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ ٹرن اوور کے لیے تکافل صنعت کا اہم کردار ہوگا۔