کراچی والے سردی میں اضافے کیلئے تیار ہوجائیں

457

کراچی والے سردی میں اضافے کیلئے تیار ہوجائیں ،محکمہ موسمیات نے شہر قائدمیں آج سے کل صبح تک ہلکی بارش اور سردی میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات اور کل صبح ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ 11 جنوری سے بارش کا نیا سسٹم جنوبی ایران سے داخل ہوگا تاہم مغربی سسٹم کا موجودہ بیشتر حصہ کراچی میں داخل ہوئے بغیر گزرگیا۔

ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم  بدھ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور بدھ سے جمعہ کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔a