چار سالہ بچے کی آنکھ میں ایلفی ڈالنے کا معاملہ، آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

1202

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 4 سالہ بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈالنے کا واقعہ پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے الیاس گوٹھ سے گزشتہ روز لاپتہ ہو نے والا بچہ 8 سالہ عبدالحنان کو عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی میں شہریوں نے روتا دیکھ کر اسپتال منتقل کیا جہاں بچے کی آنکھو ں سے ایلفی کو صاف کرکے انصار برنی ٹرسٹ کے سپر د کر دیا گیا۔

والدین کی جانب سے ایک روز قبل پولیس کو گمشدگی کی رپورٹ بھی کرائی گئی تھی۔ بچے کے ورثاءاطلاع ملنے پر عوامی کالونی تھانے پہنچے جہاں عبدالحنان کے بھائی رضوان کو حوالگی کا لیٹر فراہم کردیا گیا ہے۔

چار سالہ بچے کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچہ گزشتہ روز صبح ساڑھے 8 بجے دس روپے لے کر گھر سے باہر نکلا،گھر کے باہر جانے کے بعد بچہ لاپتہ ہوگیا۔لاپتہ ہونے کے بعد ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ہم نے تلاش کیا۔خاتون کا کہناتھا کہ ‘میں بیوہ ہو ،میرے چھ بچے ہے۔میں اپنے بیٹے کیساتھ کام کرتی ہو۔میری کیسی سے کوئی دشمنی نہیں۔عبدالحنان سب سے چھوٹا بیٹا ہے۔مجھ سے کیسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

سماجی رہنماء  انصار برنی کا کہنا ہے کہ آنکھوں میں ایلفی ڈالنے کا مقصد یہ ہوسکتاہے کہ بچہ ملزم کو نہ دیکھ سکے،ملزم کتنا کامیاب ہوئے یہ تو میڈیکل کے بعد ہی پتہ چل سکے گا،پوری کوشش ہوگی کہ اغوا اور زیادتی کی ایف آئی آر درج کرائیں،صارم برنی ٹرسٹ تمام قانونی کارہ جوئی میں ان کی مدد کرےگاوکلاکی سپورٹ کریں گے،بچے کو میڈیکل کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔

دوسری جانب مبینہ مغوی بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈالنے کے واقعہ پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ایس ایس پی ملیر اور کورنگی سے تمام تر ضروری پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلات فی الفور طلب کرلی ہیں۔ واقعہ کی جامع تحقیقات اور موثر پیش رفت کی بدولت ملوث ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لاتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔