امریکا ایران تناؤ، تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

460

ایران اور امریکا میں کشیدگی کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے ۔

عالمی مارکیٹ میں  خام تیل کی قیمت 70 ڈالرفی بیرل کی سطح تک پہنچ گئی ہے جب کہ ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 1.95 ڈالراضافےکے بعد 70.55 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد سے خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوچکا ہے، ماہرین نے مخصوص حالات کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا ایران کشیدگی کے اثرات اسٹاک مارکیٹس پر بھی ہوئے ہیں، جاپان، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی منڈیوں میں منڈی کا رحجان ہے۔