امریکا ایران کشیدگی: قاسم سلیمانی کا قتل دہشت گردی ہے، ایرانی پارلیمنٹ

290

ایران کے پارلیمنٹ نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں اسپیکر علی لاریجانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اراکین نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر امریکا کے خلاف پارلیمنٹ میں شدید نعرے بازی کی۔

اسپیکر علی لاریجانی نے امریکی حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے حملہ کرکے بہت بڑا جرم کیا ہے اور اس ایڈویچر کا انہیں دردناک نتیجہ ملے گا۔

علی لاریجانی نے امریکا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ہونے سے قبل امریکی فوج خطے سے نکل جائیں تو بہتر ہوگا۔