بھارتی پولیس کا خاتون کے ساتھ غیر انسانی سلوک

365

مظفر نگر: بھارتی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں سات ماہ کی حاملہ خاتون کو بھی پولیس نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس کی جنرل سکریٹری  پریانکا نے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے دوران تشدد میں زخمی ہونے والے لوگوں کے گھروں میں جا کر ان سے ملاقاتیں کیں اوران کودلاسا دیا۔ متاثرہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ پولیس کا لوگوں پر تشدد بڑھتے جارہا ہے  یہاں تک کہ بچوں اور نابالغوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 ماہ کی حاملہ ایک 22 سالہ خاتون کو بھی پولیس نے نہیں بخشا۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے جس میں ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔