اتنے یو ٹرن جی ٹی روڈپر نہیں جتنے موجودہ حکومت نے لیے ہیں،سراج الحق

191

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اتنے یو ٹرن جی ٹی روڈ پرراولپنڈی سے لاہور کے درمیان  نہیں ہے جتنے موجودہ حکومت نے یوٹرن لیے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے ہمیں ابھی تک ڈرافٹ نہیں ملا،جب ڈرافٹ ملے گا تو پھر اس حوالے سے ہم مشاورت کریں گے،یہ ایک فرد کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ قوم کا مسئلہ ہے، ہم دیکھنا چاہیں گے کہ حکومت کیا تجاویز لائی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت 15 مہینوں میں کچھ نہیں کر سکی تو آئندہ بھی کچھ نہیں کر سکے گی، اس حکومت کے پاس نہ ٹیم ہے نہ ویژن ہے ،سونامی کا مطلب مہنگائی اور بے روزگاری ہے ،سونامی کا مطلب ہے کہ عوام کے بجائے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی بات مانی جائے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بہت یو ٹرن لیئے ہیں ، اتنے یو ٹرن راولپنڈی سے لاہور کی سڑک پر نہیں جتنے موجودہ حکومت نے یوٹرن لیئے ہیں۔